ایبٹ آباد ۔۔۔ پریس ریلیز ۔۔۔ 27مئی 2016ء
خصوصی بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا سماجی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ فرض عین بھی ہے: ڈاکٹر اظہر جدون
جسمانی کمزوری سے متاثرہ بچے بوجھ نہیں‘ جنہیں قدرت کی جانب سے اضافی خصوصیات اُور مضبوط اعصابی طاقت ملتی ہے
’اسپیشل اولمپکس پاکستان‘ کی جانب سے ’ویمن میڈیکل کالج‘ میں 2 روزہ کیمپ کا انعقاد‘ ایبٹ آباد سے خصوصی بچوں کی شرکت
کم بینائی رکھنے والے بچوں کو عینکوں کی فراہمی اور مفت سرجری کی جائے گی‘ ڈاکٹر اظہر‘ رونق لاکھانی اُور عاصمہ حسن کی بات چیت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما‘ رکن قومی اسمبلی (این اے سترہ) ڈاکٹر محمد
اَظہر خان جدون نے خصوصی بچوں کی سرپرستی کو اجتماعی معاشرتی ذمہ داری قرار
دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بصارت سے محروم یا کم بینائی رکھنے والے بچوں کو
اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا
چاہئے۔‘‘ انہوں نے نجی اداروں اور مخیر حضرات پر زور دیاکہ وہ اپنی آمدنی
کا ایک خاص حصہ لازماً سماجی خدمات کے لئے وقف کریں کیونکہ خصوصی افراد
معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ فرض عین کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عملی و فعال سیاست کی
مصروفیت کے ساتھ میری ترجیح آج بھی سماجی خدمت ہی ہے۔ جمعۃ المبارک کے روز
’ویمن میڈیکل کالج‘ میں اسپیشل اُولمپکس پاکستان (ایس اُو پی) کے وفد سے
بات چیت کرتے ڈاکٹر اظہر نے ’اَفراد باہم معذوران‘ کے لئے منعقدہ ’2 روزہ
کیمپ‘ کے اِنعقاد کو سراہا۔ اِس موقع پر ’اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس اُو
پی) کی چیئرپرسن محترمہ رونق لاکھانی اُور نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ’ہیلتھی
اتھلیٹکس پروگرام‘ محترمہ عاصمہ حسّن کی جانب سے تنظیم کی سرگرمیوں کے
حوالے سے ڈاکٹر اظہر جدون کو بریفنگ دی گئی۔ کیمونٹی میڈیسن کے نگران ڈاکٹر
جاوید اختر چاولہ نے ’اسپیشل اولمپکس پاکستان‘ کو ویمن میڈیکل کالج کی
جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر عمر اُور مس ڈینیس (Ms Denise) نے ہنگامی طبی امداد اُور ڈینگی بخار سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق خصوصی بچوں کے والدین کو لیکچرز دیئے۔ تقریب میں ایبٹ آباد میں خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں رائز‘ سیم‘ کنگسٹن اور سیّد احمد شہید میں زیرتعلیم طلباء و طالبات اور اُن کے والدین نے شرکت کی۔ کیمپ کے پہلے دن میں 37 بچوں کی بینائی کی جانچ بھی کی گئی جنہیں مفت عینکیں فراہم کی جائیں گی جبکہ دو بچوں کے آپریشن بھی بلاقیمت کئے جائیں گے۔ کیمپ کے دوسرے دن 37 بچوں کی بینائی کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 28 بچوں کو عینکیں فراہم کی جائیں گی۔ لیٹن رحمت اللہ بنولینٹ ٹرسٹ ہسپتال (ایل آر بی ٹی) کی ڈاکٹر مہوش خان نے بچوں کا معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ ’ایل آر بی ٹی‘ کے ملک بھر میں 19 ہسپتال ہیں جہاں بینائی سے محروم یا متاثرہ بچوں کے مفت آپریشن اور اَدویات فراہم کی جاتی ہیں۔

No comments:
Post a Comment